ویڈیو کانفرینسنگ: اسکائپ ، گوگل میٹ اور زوم


کرونا وائرس(Covid-19) کی وجہ کر لاک ڈاؤن نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے ان حالات میں اپنے کاروباری میٹنگ اور اسکول، کالج کے کلاسو‎‎ں کو کیسے جاری رکھا جائے؟ ہم شکر گزار ہے کہ ہم ایسے ڈجٹل دور میں جی رہے ہیں جہاں ہمارے پاس بہت سے ایسے ایپ (App) ہیں جس کے ذریعے سے ہم بندش میں رہ کر بھی دور دراز کے لوگوں سے ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

اسکائپ:

یہ اسکائپ کا ہی ایک ویب بیسڈ ورزن ہے ۔ Microsoft نے بتایا ہے کہ یہ دونوں طرح کے لوگوں کے لیے دستیاب ہے ایک وہ جن کا اسکائپ اکاؤنٹ ہے اور دوسرا وہ جو اسکائپ پر نہیں ہیں۔ اس سے شرکاء بڑے آسانی سے میٹنگ میں شامل ہو سکتے ہیں چاہے ان کے پاس اکاؤنٹ ہو یا نہ ہو 

اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے اور یہ سارے ڈیوائز کے لیے دستیاب ہے یہ Office 365 کے ساتھ مکمل طور پر جڑا ہے اور اسی کا ایک حصہ ہے۔

google-meet

گوگل میٹ:

گوگل میٹ گوگل (Google) کا ویڈیو کانفرینسنگ سافٹ ویئر ہے۔ یہ ہینگ آؤٹ (Hangout) کی طرح ہی ویڈیو چیٹ کی سہولت مہیا کراتا ہے لیکن اس میں کچھ زیادہ فیچرس ہیں اور زیادہ لوگ ایک ساتھ جڑ سکتے ہیں ۔ یہ مکمل طور پر گوگل ایپ کا ہی ایک حصہ ہے جو سارے ڈیوائز س کے لیے دستیاب ہے 

اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے اور 250 لوگوں کو ایک ساتھ مفت میں جڑ سکتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔ اسے بھی استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

zoom

زوم:

کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں زوم کا استعمال بڑی تیزی سے بڑھا ہے ۔ اس ماحول میں ویڈیو کانفرینسنگ کی وجہ کر اس ایپ کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ حالانکہ اس ایپ کی سیکورٹی کو لے کر کافی بحث چل رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے دوسرے ایپ کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

زوم کسی بھی ڈیوائز سے استعمال کیا جا سکتا ہے بس اس ایپ کو انسٹال کرنا ہو گا ۔ فری اکاؤنٹ پر آپ 40 منٹ تک اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ شرکاء بغیر کسی اکاؤنٹ کے بھی ایک دوسرے سے جڑ سکتے ہیں۔

Skype-Google-Zoom

غیر معمولی خصوصیات

  • کال کو تیس دن تک محفوظ رکھاجا سکتاہے
  • اگرایپ ہے تو آپ پس منظرکودھندلا کر سکتے ہیں
  • مواد کے نمائش
  • آوازوں کی ترجمانی

غیر معمولی خصوصیات

  • تیس ستمبر تک مفت رسائی اور لامحدودمیٹنگ
  • منتظمین گوگل کلینڈر کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
  • بیک وقت سو لوگ شرکت کرسکتے ہیں

غیر معمولی خصوصیات

  • سیدھااور آسان استعمال
  • اسکرین کی اشتراکیت اورحصہ دار کا اختیار
  • چند خفیہ تدابیر پرتنقید

متعلقہ پوسٹ

اپنا تبصرہ ‎شامل کریں